کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گراوٹ دیکھنے کو آئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.16روپے سے کم ہو کر157.75روپے اور قیمت فروخت 158 روپے سے کم ہو کر 157.85 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.20 روپے سے کم ہو کر157.30روپے ارو قیمت فروخت 158.70روپے سے کم ہو کر 157.80 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.05 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.20روپے سے کم ہو کر 172.50روپے اور قیمت فروخت175.80روپے سے کم ہو کر 174.75 روپے ہو گئی ۔