کراچی (کامرس رپورٹر)فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.60 روپے سے بڑھ کر154.72 روپے اور قیمت فروخت 154.70روپے سے بڑھ کر 154.82 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 154.50روپے سے بڑھ کر 154.60روپے اور قیمت فروخت 154.80روپے سے بڑھ کر154.90روپے ہوگئی ۔یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 170.50روپے سے بڑھ کر 171 روپے اور قیمت فروخت 172.30روپے سے بڑھ کر 172.50 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر201روپے اورقیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہوگئی ۔سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اور قیمت فروخت41.30روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے مستحکم رہی ۔