کراچی(کامرس رپورٹر)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ منگل کو بھی برقرار رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید6پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں4پیسے اور قیمت فروخت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.96روپے سے بڑھ کر134.00 روپے اور قیمت فروخت 134.04روپے سے بڑھ کر 134.10روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں مزید 10 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.80روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت134.20روپے سے بڑھ کر 135.30 روپے ہوگئی۔