کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو غیرملکی کرنسیوں کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید1پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزید1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.98روپے سے گھٹ کر133.97روپے اورقیمت فروخت 134.08روپے سے گھٹ کر134.07روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید134.00روپے سے گھٹ کر133.70روپے اورقیمت فروخت134.50روپے سے گھٹ کر134.00روپے ہوگئی۔