کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا۔دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ کی قدر 50پیسے بڑھ گئی جب کہ یورو ،سعودی ریال اوریو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.75روپے سے گھٹ کر 154.65 روپے اور قیمت فروخت 154.85 روپے سے گھٹ کر154.75روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 154.70روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 155 روپے سے گھٹ کر 154.90 روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 172روپے اور قیمت فروخت 173.50روپے مستحکم رہی۔