کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں ریسکیو اہلکاروں نے ٹائر میں پھنسے کتے کو مرنے سے بچا لیا۔جی ہاں، یہ واقعہ کیلیفورنیا میں پیش آیا جب ایک کتے کا منہ ٹائر کے درمیانی حصے جسے رم کہا جاتا ہے میں بری طرح سے پھنس گیا اور باہر نکل نہیں پارہا تھا جس کی وجہ سے اْسے شدید تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کتے کے مالک نے اپنے طور پر اسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگیا جس کے بعدفائر فائٹر زکتے سمیت ٹائر اٹھا کر اپنے دفتر لے گئے جہاں انہوں نے مشینی کٹر کو نہایت احتیاط کیساتھ منہ کو نکالا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔