رباط(نیٹ نیوز)مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں اساتذہ نے مستقل کرنے کیلئے مظاہرہ کیا سماجی انصاف کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ہزاروں اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا، احتجاج میں شرکاء نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ ان کی عارضی نوکریوں کو مستقل کیا جائے شرکاء مظاہرے کے دوران آزادی، عزت اور سماجی سطح پر انصاف کے حق میں نعرے بازی کرتے دکھائی دیئے پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کی کارروائی اُس وقت شروع کی جب مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں مظاہرہ ختم کرنے سے انکار کر دیا، مراکش میں عارضی ملازمتوں پر کام کرنے والے اساتذہ نے تین مارچ سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے ۔