فیصل آباد(نیوز رپورٹر) ٹرین ڈرائیورز نے ناقص سگنل سسٹم ، بوسیدہ ٹریک،لیول کراسنگ ، سیفٹی ڈیوائس اور بوگیوں کے بریک سسٹم میں خامیاں دور کرنے کے لئے انتظامیہ کو کل کی ڈیڈ لائن دے دی ، اس کے بعد کسی بھی حادثے کی ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پرہونے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان ٹرین ڈرائیورز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق غیر محفوظ بوسیدہ ٹریک کی تبدیلی کابندوبست کیا جائے ، موت کا منہ کھولے مینڈ اوران مینڈ لیول کراسنگ اور ناقابل بھروسہ گیٹ سگنلز ، ٹمپرڈ سگنل سسٹم ، نامکمل سی بی آئی سسٹم جس میں آٹو میٹک ٹرین پروٹیکشن سسٹم فعال ہی نہیں ، انجنوں میں لگی سیفٹی ڈیوائس کی بندش ، کوچز کے بریک سسٹم میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کے باوجوددور نہیں کی گئیں اور ہر حادثے میں جاں بحق ٹرین ڈرائیورپر ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے ۔ایسوسی سی ایشن نے مطالبہ کیا کہ آئندہ حادثے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے ۔