لندن(نیٹ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر پر عوام کے نام خط میں خبردار کیا ہے کہ ملک میں کرونا کے باعث حالات مزید خراب ہونگے ، جس کے بعد بہتری آئے گی۔جانسن کرونا کا شکار ہونے کے بعد سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ یہ خط برطانیہ میں 3کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائیگا۔ وزیراعظم نے خط میں مزید کہا حکومت کو جو بھی سائنسی مشورے دئیے جائینگے ان پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔حکومت درست انداز میں تیاریاں کر رہی ہے اور ہم قوانین پر جتنا زیادہ عمل کرینگے اتنی ہی کم جانیں ضائع ہونگی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر آ جائیگی۔