میامی(ویب ڈیسک) کرونا کے ڈر نے فلوریڈا کے ساحلوں کو ویران کر دیا ۔ رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے قبل کرونا کے خلاف حکومتی الرٹ کے باوجود فلوریڈا کے بیچز پر مستیاں کرنے والوں کا جم غفیر موجود رہتا تھاجو حکومتی ہدایات کو ہوا میں اڑاتے نظر آتے اپنی دھن میں مگن نظر آتے تھے تا ہم فلوریڈا کے گالف کورس میں سینکڑوں ممبرز کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے سے ساحلوں پر آنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں اور وہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ دوسری طرف میامی کے گورنر نے بھی عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکٹھے نہ ہوں اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیا کی خریدو فروخت کیلئے جوق در جوق سپر مارکیٹوں کا رخ نہ کریں ۔