واشنگٹن ،جدہ، روم ، لندن (92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی، نیوزایجنسیاں ) دنیابھرمیں کروناسے ہلاکتیں 33634 ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد715,076 ہو گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید2,778 مریض ہلاک جبکہ 51,994 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔150,883مریض صحتیاب ہوگئے ، 26,737 کی حالت تشویشناک ہے ۔ اٹلی 756،سپین 624،فرانس292، امریکہ 216،برطانیہ 209، نیدرلینڈز132،ایران123، بلجیم78، جرمنی 57،سوئٹزرلینڈ36، ترکی 23،پرتگال19، آسٹریا18،انڈونیشیا12،ڈومنیکن ریپبلک11،آئرلینڈ10،ایکواڈور9،ملائشیا، جنوبی کوریا8،8،ڈنمارک7،یونان6،چین، رومانیہ،سویڈن5،5،سعودی عرب،مصر ، میکسیکو، کولمبیا، روس4،4، بھارت، کینیڈا، برازیا، اسرائیل، لکسمبرگ،فلپائن،سربیا، انڈورا3،3، ناروے ،آسٹریلیا، پولینڈ،فن لینڈ، سلوینیا،ایسٹونیا، لبنان،جاپان، آرمینیا، ہنگری، انگولا،پیرو2،2،شام ، بولیویا، بلغاریہ،مراکو، ہنڈوراس،کروشیا، سنگاپور،تھائی لینڈ،چلی، یو اے ای، جنوبی افریقہ،مقبوضہ کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔یورپ میں کرونا سے اموت کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کرگئی۔امریکۃ15,063، سپین 5,663 ،اٹلی 5,217،جرمنی3,469 ،ایران2,901،فرانس2,599،برطانیہ 2,433،ترکی 1,815، بلجیم1,702 ،نیدرلینڈزمیں 1,104 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے آج سے پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ اورریاض کے بعدجدہ میں بھی کرفیو کا وقت بڑھادیاگیا۔سعودی عرب نے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی معطلی کو مزید 2 ہفتے کیلئے بڑھا دیا۔ شہروں میں ٹرین اور ٹیکسی سروس بدستور بند رہے گی۔لیبیا میں مختلف جیلوں سے 450 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔سلووانیہ نے ملک کے اندر سفری پابندیاں سخت کر دیں۔ماسکو کے میئر سرگئی سوباینن نے تمام شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے ۔مصر میں کرونا کے متعلق افواہیں پھیلانے پر 3لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ اور 2سال قید کی سزا ہو گی۔تھائی لینڈ کی بوری رام جیل میں کرونا کے خدشے کے پیش نظر جھڑپ ہو گئی، درجنوں قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس نے 7قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا ۔متحدہ عرب امارات نے رات کے کرفیو اور صفائی کے پروگرام کا دورانیہ مزید ایک ہفتے (پانچ اپریل)تک بڑھا دیا ۔ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے موبائل ٹیسٹ مرکز قائم کیا ہے ۔ اس کے ذریعے لوگ اپنی کاروں ہی میں بیٹھے بیٹھے اس مہلک وائرس کا ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مہم کے آغازپرابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کی ہیں اور لکھا میں نے موبائل ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا ہے ۔ میڈیکل ٹیمیں میدان میں موجود ہیں۔ وہ یو اے ای کے تحفظ کیلئے صف اول پر کام کررہی ہیں۔ان کی قربانیاں ہماری صحت کی ضامن ہیں اور ان سے ہماری صحت کا تحفظ ہوا ہے ۔ عوام کی جانب سے تنقید کے بعد ٹرمپ نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹیکٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ چودہ دنوں تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نیو یارک میں شہریوں نے بالکنیوں اور کھڑکیوں پر کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر اور گیت گا کر کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔برطانوی حکومت کے وبائی امراض کے سینئر مشیر پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا ہے لاک ڈاؤن جون تک جاری رہنے کاامکان ہے ، شہریوں کو گھرتین ماہ تک گھر میں ہی رہنا چاہئے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا چاہئے ۔فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے دنیا بھر میں کرونا کے باعث ہر 10 میں سے 4افراد کسی نہ کسی شکل میں گھر میں بند ہیں۔