ملتان (جنرل رپورٹر) نیب ملتان نے 19کروڑ کی خور د برد میں ملوث ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس بہاولنگر کے 12 افسران گرفتار کر لئے ۔ نیب ملتان کی ٹیم نے گزشتہ روز بہاولنگر میں چھاپہ مار کر سینئر آڈیٹر جاوید اختر،مقصود احمد،محمد مختار،فیاض احمدساجد،اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر ز حسین محمود ،غلام یسین بھٹی، اقبال انجم،کی پنچ آپریٹر ز نصر اﷲ اور یسین کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان پر جعلی و بوگس ملازمین کی تنخواہ ، الائونسز، بقایا جات اور ایڈجسمنٹس کے بلوں کی مد میں سرکاری خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا نے اور رقم ہڑ پ کر نے کے الزامات ہیں ۔ملزمان کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔