برلن (اے ایف پی) جرمن ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر نے کرونا وائرس کے بعد معاشی بحران اور نقصانات کے تصور سے گھبرا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ وزیر شیفر کی لاش ہوخ ہائم شہر کے قریب ریل کی پٹڑی سے ملی ۔پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ لاش 54 سالہ تھاس شیفر کی ہے اور اسے قبضے میں لے لیا، انہوں نے کہا یہ معاملہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق شیفر اس بات سے شدید پریشان تھے کہ اس خطرناک وبا سے ہونیوالے معاشی نقصانات سے کیسے نمٹا جائیگا، وہ شدیدذہنی دباؤ کا بھی شکار تھے ۔شیفر حالیہ دنوں میں باقاعدگی سے ٹی وی پر دکھائی دے رہے تھے اور وہ عوام کو کرونا وائرس کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال اور حکومتی اقدامات اور امدادی پیکج کے متعلق بتاتے رہتے تھے ۔