لندن(ویب ڈیسک) ویکیوم کلینر بنانے والی برطانوی کمپنی نے صرف دس دن میں ایک نیا وینٹی لیٹر ایجاد کرلیا ہے جو کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں کو طبّی امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ وینٹی لیٹر بہت ہلکا پھلکا اور مختصر ہے جسے بستر کے ساتھ رکھ کر وہ سارے کام لیے جاسکتے ہیں جو ہسپتالوں میں بھاری بھرکم وینٹی لیٹرز سے لیے جاتے ہیں۔ ڈائسن کمپنی کے بانی اور سربراہ جیمس ڈائسن کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ہفتہ پہلے انہیں برطانوی وزیرِاعظم بورس جونسن نے فون کرکے پوچھا کہ کیا وہ وینٹی لیٹرز فراہم کرکے وہاں کی ’’نیشنل ہیلتھ سروس‘‘ کی مدد کرسکتے ہیں؟ جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کو نیا وینٹی لیٹر ڈیزائن کرنے میں لگا دیا، جو دس دنوں میں پیداوار کے مرحلے میں جانے کے لیے تیار ہے ۔