نیویارک (صباح نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا نے افریقہ میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے ۔امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کہا کہ کروناوائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کرجائیگا جہاں صحت کی سہولیات اسکی نگرانی اور کنٹرول نہیں کرسکیں گی، عالمی سطح پر پھیلنے والی یہ وبا ان چند چیزوں میں سے ہے جو نظامِ صحت، معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے ۔