واشنگٹن (نیٹ نیوز) وبائی امراض کے ماہر امریکی سائنسدان اور کرونا پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر انتھونی فوچی نے کہا ہے کہ کرونا انتہائی پیچیدہ،خطرناک اور مکار وائرس ہے ،جو انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے ، ایسی صورتحال ہم نے کبھی نہیں دیکھی، اسکی کوئی دوا دستیاب نہیں لیکن سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور محتاط رہنا بچت کا واحد راستہ ہے ۔ایک ٹی وی شو میں ڈاکٹر فوچی نے کہا انہوں نے مزید کہا کرونا اب ڈراؤنا خواب بن چکا ہے ،یہ ایسا شخص بھی پھیلا سکتا ہے جس میں بظاہر کوئی علامات نہ ہوں،ہم 100فیصد نہیں یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کرونا سے صحت یاب ہونیوالا شخص دوبارہ متاثر نہیں ہو گا۔ ماہرین ویکسین کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔