مکرمی ! آج پوری دنیا کرونا وائرس جیسی عالمی جنگ سے نبردآزما ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا اس بات پر پورا ایمان ہے کہ دنیا میں یا دنیا کے کسی خاص خطہ میں مہلک امراض جب بھی جنم لیتی ہیں تو انکا ایک مقصد اور اشارہ ہوتا ہے کہ ہمارا اللہ ہم سے ناراض ہوگیا ہے اور یہ اس کے قہر کا ایک معمولی اشارہ ہے،آج نہ صرف کافر اور مشرک اس مہلک مرض کا شکار نظر آتے ہیں بلکہ مسلم ممالک بھی اس کی لپیٹ میں ہیں، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان نہ صرف یہ کہ احتیاط اور صحت و صفائی کے اصولوںسے اس مرض کو شکست دیں بلکہ اپنے رب کے حضور توبہ و استقفار کو اپنا ہتھیار بنالیں ،اپنے گھروں میں محدود رہیں اور اپنے روٹھے رب کو منائیں، دعائوں اور استقفار کو اپنا معمول بنالیںکیونکہ اسی میں ہماری بقا بھی ہے اور نجات بھی۔ (ثمر ارشد ، کراچی)