کراچی( کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل اور ترجمان گلزارفیروز نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں کیونکہ کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے اور اس کا واحد علاج احتیاط ہے اسلئے ہم سب کو احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ ایس ایم منیر نے کہ معیشت پر کرونا کے شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان انڈسٹری اورٹریڈ کیلئے خصوصی معاشی پیکج کا اعلان کریں ۔