لندن( سپورٹس ڈیسک) کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں خوف وہراس پھیلادیا ہے ،جہاں لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ، وہیں پلیئرز نے گھر میں رہتے ہوئے خود کو فٹ رکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ برطانیہ کے وکٹ کیپر بیٹس مین جوز بٹلر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ مکمل کٹ میں اپنی اہلیہ کی ہدایات پر ورزش کر تے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے انکی کرکٹ سے محبت کو مثالی قرار دیا ہے ۔ایک کرکٹ فین نے کہا ہے کہ بٹلر گرائونڈ کے ہیرو تو بنتے ہی رہتے ہیں مگر اب وہ بیوی کے مشوروں پر ورزش کر کے خود کو گھر میں بھی ہیرو ثابت کر رہے ہیں ۔وہ واقع ہی عظیم کھلاڑی ہیں۔