پاکستانی دنیا کی وہ قوم ہیں جنہیں کبھی کوئی آفت ،کوئی بیماری ،کوئی مشکل پریشان نہیں کر سکتی۔ڈینگی کااس قوم نے بہادری سے مقابلہ کیا ۔اور بالآخر اسے شکست دے دی ۔ایک مدت تک دشت گردی سے لڑی۔ چین میںکرونا وائرس کے نام سے شروع ہونی والی آفت نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کو اپنی گرفت میں لینا شروع کیا ہوا ہے۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہادر ایرانی قوم اس وائرس سے لڑ رہی ہے جب کہ سعودی عرب میں مقامات مقدسہ کو بھی کچھ وقت کے لیے خالی کرواکے وہاں صفائی وغیرہ کا انتظام کیا جاتا رہا اور پچھلے دنوں ہم نے دیکھا کہ اٹلی میں حکومت نے پہلی بار شہر کے شہر بند کروادئیے۔سکول و کالج میں چھٹی کر دی گئی۔اب یہ وائرس امریکہ میں بھی جا پہنچا ہے۔لیکن دور کے ملکوں میں جانے سے پہلے کرونا وائرس نے ایران کو خاص کر متاثر کیا ہوا ہے۔حکومت چین اپنی تمام تر حکمت عملیوں کو بروئے کار لا نے کے بعد بھی ابھی تک ا س مہلک وبا پہ قابو نہیں پا سکی ہے اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں ہو چکی ہے۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں جدید طبعی سہولتیں رکھنے والے ملک اس وائرس سے بچنے کے لیے بہت سے اقدامات کررہے ہیںتو چین کے پڑوس میں آباد میرے پیارا وطن پاکستان میں ابھی تک اس موذی مرض سے بچنے کے لیے کوئی واضح اور قابل عمل حکمت عملی نہیں بنائی جاسکی ہے۔حکومت نے اس وائرس سے بچاو کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں لیکن اگر عوام حکومت کا ساتھ نہیں دے گی تو پھر اکیلے حکومت کا اس وائرس سے نمٹنا مشکل ہو جائے گا ۔ اس لیے عوام بھی شادی بیاہ کی تقریبات ختم کر دیں اور سادگی سے یہ فرائض سر انجام دیں ۔اگر آپ سب ملکر احتیاط کریں گے تو پھر ماضی کی طرح اس وائرس پر قابو پانا کوئی مشکل کام نہیں ہو گا لیکن اگر ہم نے غفلت برتی تو پھر اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا ۔ (ساجد کاظمی )