لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار عارف لوہار کے بچوں نے کرونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سب بچوں سے گزارش ہیں کہ آپ سب بچے بھی گھر میں بیٹھ کر کھیلیں اور باہر نہ جائیں اور سب بچے اپنے والدین کو بھی باہر جانے سے روکیں، اداکار حسیب پاشا المعروف ہامون جادو گرنے اپنے مخصوص انداز میں ویڈیو پیغام میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں حکومت کا لاک ڈاؤن کے بارے میں ساتھ دینا چاہئے ، لاک ڈاؤن کا فیصلہ بروقت اور درست ہے ، اس لیے حکومتی احکامات کی سختی سے پابندی کروائی جائے۔