باجوڑ(نمائندہ 92نیوز) باجوڑ پولیس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہوگا۔ ابتدائی طور پر تیار کیے گئے سوٹ باجوڑکے داخلی وخارجی راستوں پرتعینات اہلکاروں کودیئے گئے اسکے علاوہ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں اور مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیئے گئے ہیں۔