لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں یونس خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے دنیا کے مختلف ممالک کو بہت متاثر کیا ہے جبکہ اب وہ پاکستان اور ہمارے گھروں کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے ۔ مگر اس سے بچاؤ ممکن ہے جس کے لئے ہمیں اپنا بہت خیال رکھنا ہو گا۔ سب لوگ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ اپنے ہاتھوں کو بار باردھوئیں اور رش میں گھلنے ملنے سے پرہیز کریں۔ یونس خان نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر ہمت اور حوصلے سے کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔