واشنگٹن ،روم، میڈرڈ (92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی ، نیوزایجنسیاں) دنیا بھر میں کروناوائر س سے ہلاکتیں ساڑھے 41ہزار جبکہ متاثرین کی تعدادساڑھے 8لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے مزید3,714 افراد ہلاک جبکہ61,622 نئے کیس سامنے آگئے ۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41,482 ہوگئی۔متاثرہ ممالک اور علاقوں کی تعداد201ہو گئی جہاں متاثرین کی تعداد846,281ہو گئی جن میں سے 176,545 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ31,599 کی حالت تشویشناک ہے ۔اٹلی میں مزید837،سپین553،فرانس499،امریکہ439،برطانیہ 381، بلجیم192،نیدرلینڈز175،ایران 141،ترکی 46،جرمنی37، سوئٹزرلینڈ36، سویڈن 34،آسٹریا،پرتگال20،20،آئرلینڈ، رومانیہ17،17، انڈونیشیا14، ڈنمارک،ایکواڈور،13،13 ،برازیل12،فلپائن 10،ڈومنیکن ریپبلک،الجیریا9،9،روس ،میکسیکو 8،8،ناروے ،سربیا7،7،پیرو،ملائیشیا6،مصر، چین5،5،عراق ، اسرائیل، جنوبی کوریا،فن لینڈ، چلی،البانیہ ،سلوینیا4،4،بھارت، ارجنٹائن،یونان، کینیڈا،مراکو،3،3، سعودی عرب،بوسنیا، بولیویا، کیوبا،برکینافاسو، مالودوا،مقدونیہ2،2، آذربائیجان، قازقستان ،تیونس، قبرص، پولینڈ، لکسمبرگ،تھائی لینڈ،ایسٹونیا، یو اے ای، ہنگری، لبنان، لتھوینیا،گھانا، موریشس، مونٹی نیگرو، چینل آئی لینڈمیں ایک ایک مریض دم ت اٹلی4,053،جرمنی4,100،ایران3,110،برطانیہ3,009،ترکی میں2,704نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے دوگنا ہو گئی جبکہ اموات کی تعداد بھی چین میں اموات سے بڑھ گئی ۔نیو جرسی کے نرسنگ ہوم میں 8 افراد چل بسے ، نیویارک میں میتوں کی منتقلی کیلئے کنٹینرز کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں سختی کی گئی ہے اور ملک کی تقریباً تین چوتھائی آبادی جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہی ہے ۔میری لینڈ، ورجینیا، ایریزونا اور ٹینیسی وہ ریاستیں ہیں جنھوں نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد امریکہ کی 50 میں سے 32 ریاستوں نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کر دیا ۔ ہر چار میں سے تین امریکی لاک ڈاؤن میں ہیں۔اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے نے خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔منگل کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ، آئندہ ہفتے مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔یورپی ممالک کی جانب سے امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہوئے بھیجی گئی طبی امداد کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی۔فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی کہ پہلی کھیپ کامیابی سے تہران پہنچ گئی ہے ۔ یورپی ممالک نے انسانی امداد کیلئے امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کانیا میکانزم بنایا تھا۔