لاہور (صباح نیوز)ن لیگ کے صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چین کے صدر اور وزیر اعظم کو خطوط لکھے ہیں۔ان خطوط میں چینی قیادت کی کرونا وائرس سے بہتر اور کامیاب حکمت عملی کے تحت نمٹنے پر ستائش کی گئی اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی طبی امداد پر چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔