لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف ) کے زیر اہتمام علماء نے یوم توبہ کے موقع پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے نجات کا واحد حل توبہ استغفار ہے ،اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک میں بے حیائی ،فحاشی،عریانی سودی نظام سے حقیقی تو بہ کر نے سے اﷲ راضی ہوں گے اور ہم سب مل کر ملک میں اسلام کے نظام نافذ کر نے اور اس پر عمل کر نے کا عہد کریں ، جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ،صوبائی اور ضلعی راہنمائوں مولانا محمد امجد خان ،مولانا نعیم الدین ،مولانا محب النبی ،مولانا مفتی عزیز الرحمن ،مولانا مفتی عبد الحفیظ ،مولانا مفتی محمدعقیل اور دیگر نے کہاکہ کرونا وائرس سے اگر بچنا ہے تو پوری قوم کو حکمرانوں سمیت اجتماعی توبہ واستغفار کر نا ہو گا ۔