لاہور ( 92 نیوز رپورٹ، سٹاف رپورٹر) 92 نیوز کی اپیل پر کرونا کی وبا سے نجات کیلئے پانچویں روز بھی ملک بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانوں کا سلسلہ جاری رہا، لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،سرگودھا،میانوالی،جھنگ،شورکوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،دادو،کراچی،سانگلہ ہل،پشاور،سرائے مغل اورگردونواح کے علاقوں کی صدائیں اذان کی آوازوں سے گونجتی رہیں،لوگ کوروناسے نجات کیلئے اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفارکرتے رہے ۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں رات دس بجتے ہی اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔خالق نگر، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بھی اللہ اکبر کی آواز بلند ہوتی رہی۔