لاہور(سٹاف رپورٹر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ موجودہ وبائی (کروناوائرس) وجہ سے ماسک،گلوز پہن کرنماز ادا کی جاسکتی ہے البتہ صحت مندافراد ماسک کے بغیرنماز ادا کریں۔تاخیر سے جمعۃ المبارک کی پابندی کاحکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے ۔موجودہ وباسے نجات کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ توبہ کاراستہ بھی اختیار کیا جائے ۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری اپنے توانائیاں کرونا کے علاج کے لئے ویکسین کی تیاری میں صرف کریں۔بلاوجہ دوسرے پر الزام عائد کرکے قوم کو اس آزمائش کی گھڑی میں تقسیم نہ کریں۔ کرونا وائرس جیسی آزمائش کا آنا اہل ایمان کو جانچنے کے لئے ہے اس لئے جسمانی اورروحانی دونوں تدابیر اختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزخطبہ جمعہ کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ نمازجمعۃ المبارک کے حوالہ حکومت کے طرف تاخیر سے فیصلہ سے لوگو ں پریشانی کاسامناکرناپڑا ہے اورپولیس نے زبر دستی نماز جمعہ کوروکاہے جوکہ زیادتی ہے ۔