لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے نقصانات کم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے وفاق سے 30ارب روپے مانگ لئے ۔ صوبائی حکومت نے تین سیکٹرز میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا پلان تیار کیا ہے ۔جس میں صحت، تعلیم اور اکنامک پیکیج شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس ضمن میں وفاقی حکومت سے 30 ارب روپے حاصل کرنے کی سمری ارسال کر دی ہے ۔وفاقی سے متوقع طور پر ملنے والے فنڈز سے محکمہ صحت کو ضروری سامان اور آلات فراہم کئے جائیں گے ۔جبکہ عوام کی آگاہی کے لئے مہم چلانے کے ساتھ ساتھ غریب و مزدور طبقہ کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔