کراچی(صباح نیوز)سماجی کارکن اور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے تناظر میں تمام پاکستانیوں کو صاف ستھرا رہنے کی تلقین کردی۔شنیرا نے ٹویٹ کیا کہ چونکہ کراچی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تو اس سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ صفائی ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے ۔انہوں نے لکھا کہ اپنی قوت مدافعت کو بہتر کرکے ،صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھو کر ہم کسی بھی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔