اسلام آباد ، راولپنڈی (وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کااعلان کردیا، نیوی میں وائس ایڈمرل سے کموڈور سطح کے افسران 3 دن کی تنخواہ جبکہ باقی تمام افسران بشمول سویلین افسران 2 دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے ، پاک بحریہ کے چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں عطیہ کرے گا۔دریں اثنا سٹریٹجک پلان ڈویژن،نیشنل کمانڈاتھارٹی کے حکام اورملازمین نے کورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کااعلان کردیا،سپیشل پے سکیل ایک سے 7تک کے ملازمین ایک روز،سپیشل پے سکیل8سے 10تک کے ملازمین2روز، سپیشل پے سکیل11سے 14تک کے ملازمین 3روزکی تنخواہ عطیہ کرینگے ، آرمی چیف،آرمی کے تمام رینکس کے افسران اورجوان پہلے ہی فنڈز میں حصہ ڈال چکے ہیں۔