گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا کے شکار غریب مریضوں کے خاندانوں کے لئے مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں جب بھی کوئی آفت آئی تو مخیرحضرات میدان میں کود پڑے۔ زلزلہ اور سیلاب آیا تو لوگوں نے دل کھول کر متاثرین کی مدد کی بلکہ قریب ترین آبادیوں کے رہائشیوں نے متاثرین کے لئے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے ‘ اب کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کی ہے تو ایک بار پھر صاحب ثروت افراد متاثرین کی دلجوئی کے لئے میدان عمل میں نکل آئے ہیں۔ ایک فلاحی تنظیم نے 50ملین روپے عطیہ دیا جبکہ 20ملین روپے دیگر مخیر حضرات نے عطیہ کیے ہیں۔ حکومت اس رقم سے راشن میں 20کلو آٹا‘10کلو چاول20لیٹر دودھ‘10کلو چینی‘5کلو دالوں کے علاوہ چائے کے ڈبے اور 2درجن صابن مہیا کرے گی۔ حکومت یہ مدد مخیر حضرات کے تعاون سے کر رہی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت بذات خود ایسے متاثرین کے لئے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خدانخواستہ اگر مستقبل میں حالات مزید خراب ہوتے ہیں اور نوبت لاک ڈائون تک پہنچتی ہے تو دیہاڑی دار افراد کے گھروں میں راشن مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر چوری اور ڈاکے سے آگے بڑھ کر فسادات کا بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس لئے حکومت مستقبل کی منصوبہ بندی کرے۔ دوسرے شہروں سے آئے افراد کو واپس پہنچانے کا بندوبست کرے تاکہ حالات کو کنٹرول کیا جا سکے۔
کرونا مریض: لواحقین کو مفت راشن دینے کا اعلان
هفته 21 مارچ 2020ء

آج کے کالم
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز میں هفته 21 مارچ 2020ء کو شایع کیا گیا
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں