مکرمی! جیسا کہ ایک وبائی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ایسے میں بہت سے ممالک اپنی جیلوں سے بھی قیدیوں کو رہا کررہے ہیں اور دوسرے ملکوں میں قید اپنے شہریوں کو بھی رہا کروا رہے ہیں۔اسی ضمن میں امریکہ نے ایران اور ایران نے امریکہ سے اپنے قیدی رہا کرا لیے ہیں۔امریکہ میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور خبریں ہیں کہ امریکی جیلوں میں بھی یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایسے میں حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکہ سے قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بارے میں بات کرے اور جلد از جلد عافیہ صدیقی کو وطن واپس لے کر آئے۔عافیہ صدیقی پہلے سے ہی کمزور اور بیمار ہیں جس کی وجہ سے اْن کا اِس وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ اور بڑھ جاتا ہے جس سے اْن کی جان بھی جا سکتی ہے۔اس لیے عافیہ کی واپسی کیلئے حکومت کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔جناب وزیراعظم جس جذبے سے آپ نے سنہ دوہزار آٹھ میں ڈاکٹر عافیہ کیلئے آواز بلند کی تھی آج قوم آپ سے اْسی جذبے کے ساتھ عمل کی توقع بھی رکھتی۔ (طیبہ امینہ علی بْرھان)