واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) کروناوائرس کے سبب امریکہ کی سب سے بڑی انڈیاناپولس500 میل ریس کو23 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔انڈیاناپولس ریس جس میں گاڑیوں کی اوسط رفتار230 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے رواں سال مئی کے آخر میں شیڈول تھی تاہم اس کوکرونا وائرس کے سبب اگست تک مؤخر کر دیا گیا ہے ۔انڈیاپولس امریکہ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس ہے جس کو دیکھنے کیلئے ہر سال 300000 کے قریب تماشائی جمع ہوتے ہیں۔ رواں برس تماشائیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیوں کہ دو بار فارمولا ون کے چمپئن فرنینڈو الونسو بھی اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ریس کے منتظمین کے مطابق ہمارے لیے شائقین کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایونٹ کو ملتوی کرنا مناسب فیصلہ ہے ۔ انڈیاناپولس کے مقابلے مئی کے آخری ہفتے میں ہونے تھے تاہم اب 12 سے 16 اگست2020 تک ہوں۔