اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہدایات کر دیں۔چیئرمین سینٹ نے بلوچستان حکومت ،متعلقہ وزارتوں کو اقدامات کیلئے پانچ نکات پر مشتمل ہدایات جاری کیں۔سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں چیئرمین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ایران سرحد ، کراسنگ پوائنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر بند یا مزید ریگولیٹ کیا جائے کہ کرو نا وائرس کی وبا پاکستان میں داخل نہ ہو۔ کسی بھی متاثرہ فرد کی پاکستان میں داخلے پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ایرانی حکام سے فوری رابطہ کیا جائے ۔ سرحدی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال نافذ کی جائے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات اور صورتحال سے آگہی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جائے ۔چیئرمین سینٹ نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ہدایات پر مشتمل مراسلہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھیجا گیا ۔ چیئرمین سینٹ