کراچی ( کامرس رپورٹر)صدر وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان انجم نثار نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرسCOVID-19 کی وجہ سے مختلف شہروںاور صوبوں میں لاک ڈائون کی کیفیت ہے ایف پی سی سی آئی نے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے ہیں جو کراچی لاہور اور اسلام آباد میں صنعت و انڈسٹری کو درپیش مسائل کوفوری حل کرا رہے ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم حکومت سے ہر سطح پررابطہ میں ہے اور جہاں کوئی مسئلہ یا مشکل پیش آتی ہے تو ہیلپ ڈیسک مذکورہ ا دارے یا منسٹری سے فوری رابطہ کرتی ہے۔ صدر نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی نے ٹریڈ باڈیز کی سالانہ سبسکرپشن فیس کوڈی جی ٹی او سے 30 اپریل تک موٗخر کرا لیاہے اوراب سالانہ سبسکرپشن فیس اپریل کی 30 تاریخ تک جمع کرائی جا سکے گی۔انجم نثار صدر کا کہنا تھا کہ بندرگاہ سے متعلقہ تمام مسائل کے لئے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مسلسل رابطہ میں ہے اور ہماری نشاندہی پر فوری توجہ کے ساتھ کسی بھی مسئلہ کو حل کرایا جارہا ہے ۔