مکرمی! کرونا وائرس سے دنیا جہاں خوفزدہے ،کیوں نہ ہو وائرس نے ابتک ہزاروں افراد نگل لیے ہیں اور ایک لاکھ کے قریب لوگ دنیا بھر میں وائرس کا شکار ہیں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں وائرس کی تشخیص اور تدارک و قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں ۔ ایسے میں عالمی سطح پر معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے عالمی منڈی میں کاروبار ی رجحان کم ہونے سے مختلف ممالک کو روزانہ اربوںڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کافی کمی ہوئی ہے ۔ہمارا ملک معاشی حوالے سے بہت کمزور ہے ۔ حکمت عملی سے کام لیا جائے تو یقینا ہمارے ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب جاسکتا ہے ۔المیہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہمارے ہاں تیل کی قیمتوں میں کوئی خاطرخواہ کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔ اب حکومت کو چائیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دے اور اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ کروناوائرس سے بچائو کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد کرے اور مختلف علاقوں میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے خاطر خواہ اقدامات کرے تاکہ اس سے بروقت نمٹا جاسکے۔ (عمران سمالانی مچھ بولان بلوچستان )