اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 162 کیسز کے اضافے سے 509 تک پہنچ گئی ہے ، کرونا وائرس کے باعث ایک ڈاکٹر اسامہ بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں مجموعی ٹیسٹوں میں سے 30فیصد افراد کرونا کے کنفرم مریض نکلے ۔ کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے گلگت بلتستان کو مشکل خطہ ، دور دراز علاقوں اور رسائی کے مسائل کے باعث فوری اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ ڈی اییچ کیو گلگت، ڈی ایچ کیو سکردو اور ڈی ایچ کیو چلاس میں کیپسٹی فوری بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔