کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی حب بنانے اور آئی ٹی انڈسٹری میں نئی ملازمتیں پیداکرنے کے حکومتی وژن کے سلسلے میں 15 اپریل کو منعقد ہونے والی پہلی ڈیجیٹل پاکستان کانفرنس کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال، قومی تحفظ اور حکومتی اقدامات کی معاونت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ۔ یہ کانفرنسکراچی میں منعقد ہونی تھی۔ کانفرنس میں آئی ٹی کمپنیاں، اکیڈیمیا اور ماہرین شرکت کررہے تھے ۔ کانفرنس کے منتظم سی ای او ایمفکو ٹیکنالوجیز معروف ایوب کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستان کے بیشتر علاقوں اور دنیا کے کافی ممالک میں لاک ڈاؤن اور حکومت سندھ و وفاق کی اس حوالے سے جاری ہدایات کی روشنی میں مجبورا کیا گیاکیونکہ کانفرنس میں پاکستان کے دیگر شہروں کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی ماہرین اور مقررین شریک ہورہے تھے ۔ اس حوالے سے پہلی ڈیجیٹل کانفرنس کے مشاورتی بورڈ کے ایک ہنگامی ویڈیواجلاس میں کانفرنس کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔