دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر ہی آسٹریلیا میں ہوگا۔ آئی سی سی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ منسوخ نہیں ہوگا۔ آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ تیاریاں ایسے ہی جاری رہیں گی، انکو کرونا وائرس کی وجہ سے روکا نہیں جائے گا۔ یاد رہے ہیں کرونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد رواں برس جاپان میں موسمِ گرما کے اولمپکس بھی ایک سال کے لیے ملتوی کئے گئے ہیں۔ روس نے جمعہ سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں۔ اس کا اطلاق صرف ان خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جو دوسرے ممالک سے روسی شہریوں کو ان کے وطن واپس پہنچا رہی ہیں۔دنیا میں تمام سرگرمیاں معطل ہیں لیکن آئی سی سی نے ٹی20ورلڈ کپ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔