لاہور (خصوصی نمائندہ،صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا نے کرونا کی صورتحال پر ریاست کا چوتھا اور قابل بھروسہ و ذمہ دار ستون ہونے کا ثبوت دیا ،اس پر تمام چینلز اور اخبارات کے مالکان، ایڈیٹرز،بیورو چیف اور رپورٹرز داد کے مستحق ہیں۔ ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ امید ہے کہ کرونا کے خاتمہ تک پاکستانی میڈیا عوام کی جان و مال کی بقا اور ریاست کی عزت کے تحفظ کیلئے ڈٹا رہیگا۔