قاہرہ (نیٹ نیوز) کرونا کے باعث دنیا بھر میں بازار، ریسٹورنٹس وغیرہ بند ہیں تو تقریبات بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، لوگوں کی شادیاں بھی رک گئی ہیں اور کئی افراد آن لائن شادیاں اور منگنی کی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ مصر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث باسم عبدالحلیم اور آیۃ ایہاب کی منگنی منسوخ ہو گئی تاہم دونوں نے ارادہ کیا کہ یہ تقریب آن لائن کی جائے ۔باسم نے بتایا کہ گھر میں صرف فیملی کے افراد تھے لیکن دوستوں اور رشتہ داروں کو ویڈیو لنک پر مدعو کیا، تقریب میں 40 افراد نے شرکت کی، شرکا نے قرآن کریم کی تلاوت کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔