فیصل آباد(گلزیب ملک ) کروناوائرس کے پیش نظر پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ممکنہ مریضوں کی تلاش کیلئے پولیس مخبروں کے ساتھ علاقہ معززین و بااثر شخصیات کی مدد بھی لے گی ۔پنجاب حکومت کے مرتب کردہ ہنگامی پلان کے مطابق متعلقہ ذمہ داروں کے احکامات کے بعد پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا جائیگا ، اس حوالے سے پولیس اور رینجرز حرکت میں آ ئیگی جبکہ لاہور ، گوجرا نوالہ ،ڈیرہ غازی خان ،سیالکوٹ ،ملتان ، رحیم یار خان ،اٹک اور راولپنڈی میں قرنطینہ سنٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں ایک ہی وقت میں 400 سے 500 افراد کو رکھا جا سکے گا۔ پنجاب کے داخلی و خا رجی راستوں پر سکریننگ کیلئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ اقدامات کرینگی ۔ پنجاب حکومت کے تمام اداروں میں فوکل پرسن کو تعینات کیا جا ئیگا جوکرونا کے حوالہ سے را بطہ میں رہیں گے ۔