مکرمی!کوروناکے وارہیں لگاتاراور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہوئے شکارایک حیران کن اورپریشان کن خبرسننے کوملی کہ بلاول اوران کے میڈیا سیل کے 6لوگ کوروناکاشکارہوگئے ہیں اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے بھی 6کھلاڑیوں کاٹیسٹ مثبت آگیاہے اس سے قبل حکومت نے سکولز ومدارس بندکردیے ہیں اس پرحکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں مگرحکومت نے اساتذہ کی سکول حاضری کا حکم دیا ہے حکومتی اس فیصلے کوسوشل میڈیاپرمخالفت کی جارہی ہے کیونکہ سکول کی سیکورٹی کی ذمہ داری سیکورٹی گارڈز کی ہوتی ہے میل ٹیچرتوروزانہ کی بنیاد پرآجائیں مگرفی میل کی ٹیچرزکیلئے کتنی دقت ہوگی یہ کسی نے نہ سوچا۔صرف فیصلے سنادیے ادھر پی ڈی ایم پورے ملک میںاپنے میدا ن لگارہی ہے حالانکہ جلسے کی حکومت اورمقامی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی کیونکہ اپوزیشن کاموقف ہے کہ حکومت کوروناکاڈرامہ رچاکے اپوزیشن کو ڈرانا چاہتی ہے مگراپوزیشن عمران خان کوکروناکے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ۔ اب ملتان اورلاہورکامیدان سجنے والاہے جسے حکومت روکناچاہتی ہے مگراپوزیشن نے بھی دوٹوک بیان دیاہے کہ میدان سجے گااورمقررہ تاریخ مقررہ جگہ پرہوگاجویقیناً سوچنے کی بات ہے آخرمیں اتناکہوں گاکہ لوگ بھی اپوزیشن کوسپورٹ کررہے ہیں کیونکہ حکومت نے جومہنگائی کی اس سے مڈل کلاس فیملی پس کررہ گئی ہے۔میری حکومت اوراپوزیشن سے ایک ہی گزارش ہے کہ عوام کو اپنی اپنی سیاست بھینٹ نہ چڑھائیں۔ (علی جان جوہرٹائون لاہور)