لاہور (اپنے رپورٹر سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے شہریوں کی درخواستوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ کرپشن ہرگز برداشت نہیں‘کسی کے خلاف کرپشن کی شکایت ثابت ہو ئی تو اسے دوسروں کے لئے قابل عبرت سزاد ی جائے گی ۔ تمام افسران وملازمین اپنے کاموں کے سلسلے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ‘کام نہ کرنے والوں کو فارغ کر دیا جائے گا۔تمام ڈائریکٹرز اپنے ماتحت عملے کی کاکردگی کے بارے میں جوابدہ ہیں ‘شہریوں کو ریلیف نہ دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل نے نماز جمعہ کے بعد ا فسران کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایاجائے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے بارے میں ایل ڈی اے کا موقف متعلقہ قوانین کے مطالعہ کے بعد پوری محنت سے تیار کیاجائے ۔
کرپشن ثابت ہو نے پر عبرت ناک سزاد ی جائے گی:عثمان معظم
هفته 14 ستمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 14 ستمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں