لاہور (آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے ایف بی آر میں اصلاحات کے لئے مشاورت کو فروغ دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی پالیسی کو بھی ترک کیا جائے ،کرپشن کے خاتمے کے لئے آٹو میشن کا جدید نظام نافذ ہونا چاہیے ، حکومت کسی خوف کا شکار ہوئے بغیر ٹیکسز کی شرح میں کمی کا اقدام اٹھائے اس سے ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تاجر رہنمائوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کو اپنے دیرینہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جنہیں جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹیکس جمع کرنے والے ادارے میں اصلاحات کے لئے عجلت اور