مکرمی !کرپشن روکنا اور کرپشن پکڑنا دو الگ الگ عمل ہیں ۔کرپشن کو اگر مؤثر طریقے سے روک دیا جائے تو کرپشن پکڑنے کی ضرورت ہی نہیں پیش آئے گی۔ کرپشن روکنے کے لیے اس کے ادراک کو وسیع طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اپنے اخراجات چلانے کے لیے سالانہ بجٹ بناتی ہے۔ موجودہ حالات میں بجٹ روایتی طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔بجٹ بنانے والے کرپشن کی گنجائش اس کے تخمینے میں رکھ لیتے ہیں۔ جس کو پکڑنا انتہائی مشکل ہے۔ بجٹ کی کرپشن روکنے کے لیے Zero Based بجٹنگ بنانے کا طریقہ بہت مفید اور کارگر ثابت ہوگا۔بجٹ اتنا مضبوط ،مربوط اور جامع ہو کہ اس میں کرپشن کی گنجائش ہی نہ رہے۔ملک میں فیزیکل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سار ے منصوبے بمعہ بجٹ عوام سے تجاویز کے لیے پبلک کرنے چاہیے ۔ مندرجہ بالا تجاویز پر عمل کرنے سے حکومت کوکرپشن روکنے کے لیے مدد ملے گی۔ اس طرح حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور عوام کو تبدیلی کا عمل بھی نظر آئے گا۔ (غلام قادر اعوان‘لاہور)