اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن اور ذاتی مفاد نے پاکستان کا سر جھکا دیا تھا ، اب لوگ فخر محسوس کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کی خوشی دیدنی ہے ، اﷲ کا شکر ہے کہ پاکستان کو خوددار لیڈر مل گیا ہے ۔ مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ عظیم قوم جس کے سر ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن اور ذاتی مفاد نے جھکا دیئے تھے آج پاکستان کے لوگ فخر سے اٹھا کہ جشن منا رہے ہیں کہ پاکستان کا لیڈر عمران خان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خود دار قوم اپنے خود دار رہنما کو دیکھ کر دیار غیر میں بھی امڈ آتی ہے ۔