کراچی (سٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس بیٹ کراچی 35ٹائیگر پر مامور پیٹرولنگ افسران انسپکٹر سید قمبر علی شاہ اور سب انسپکٹر رانا کاشف M۔9 پر سپیڈ کیمرا پر چیکنگ کر رہے تھے ۔اسی اثنا میں ایک لینڈ کروزر ابوظہبی کی نمبر پلیٹ لگائے آ رہی تھی جبکہ سپیڈ حد 120 سے تجاوز کرتی ہوئی 146 پر سفر کر رہی تھی ۔ افسران نے گاڑی کو روک کر ڈرائیور نثار سکنہ کراچی کو 750روپے اوورسپیڈ کا چالان ٹکٹ جاری کیا ۔مذکورہ گاڑی میں قونصلر جنرل یو اے ای خود بیٹھے تھے ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سائوتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آ جی سائوتھ زون قمر رضا جسکانی نے افسروں کو شاباش اور CC2 سی سی ٹو بمعہ کیش ایوارڈ سے نوازا ہے ۔