کراچی (کلچرل رپورٹر) بخارا رائل مارکی میں ماڈلز کی کیٹ واک توجہ کا مرکز بن گئی۔ ماڈلز نے فیشن ڈیزائنر انزیہ اور سید حسنین شیرازی کے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔ ایس ایم پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن ایونٹ منعقد کیا گیا۔پہلے راؤنڈ میں مشرقی و مغربی ملبوسات کی کلیکشن پر ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ تین مزید راؤنڈ بھی جلد پیش ہونے جارہے ہیں۔ اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کو اپنے ملبوسات کے ذریعے دنیا بھر میں عام کریں ۔